چناری٬بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے باعث دو طرفہ تجارت ایک ہفتہ کے لیے معطل

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:45

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے باعث کل پیر کے روز ہو نے والی سرینگر مظفرآباد بس سروس اور پرسوں منگل کے روز سے جمعہ تک ہو نے والی دو طرفہ تجارت کو ایک ہفتہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے دو طرفہ بس اور ٹرک سروس کی معطلی مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کی درخواست پر کی گئی ہے اب دو طرفہ بس سروس اگلے ماہ سات نومبر اور تجارت آٹھ نو مبر کے روز بحال کی جائے گی اس حوالے سے ٹریول اینڈ ٹریڈ اٹھارٹی آزاد کشمیر نے ٹریڈ سنٹر چکوٹھی پر با ضابطہ نو ٹس لگا دیا ہے