شاہ کوٹ٬ 100 من پوست کے 3 مجرموں کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) شاہ کوٹ 100 من پوست کے 3 مجرموں کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر 2011؁ء کو شاہ کوٹ پولیس نے 100 من پوست سے لوڈ ٹرک نمبری GLS-9856 کو پکڑا تھا اور 100 من پوست کی برآمدگی کا مقدمہ 4 ملزموں شاہد ٬ ندیم ٬ ظہیر اور سلیمان کے خلاف درج کیا تھا ٬ ایڈیشنل سیشن جج تحصیل شاہ کوٹ نعیم احمد نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 مجرموں ندیم ٬ ظہیر الدین اور سلیمان کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ چوتھا ملزم دوران ٹرائل انتقال کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :