خیبر پختونخوا سے اسلام آباد اور پنجاب کے راستے بند٬مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

پولیس نے موٹرے انٹر چینج٬ اٹک٬اوچ شریف٬صوابی کے راستوں پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:36

پشاور ٬ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پولیس نے خیبر پختونخوا سے پنجاب اور اسلام آباد آنے والے راستے مکمل طور پر بند کردیئے ٬ راستے بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح پولیس نے اٹک سے پنجاب میں داخل ہونے کا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا ٬ اوچ شریف سے بھی پنجاب داخل ہونے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئے گئے ہیں اس کے علاوہ صوابی سے پنجاب آنے والی موٹروے بھی کنٹینر لگا کر بند کردی گئی ہے خیبر پختونخوا سے پنجاب اور اسلام آباد آنے والے راستے اس لئے بند کئے گئے ہیں کہ دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکا جاسکے وزارت داخلہ نے بھی پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تحریک انصاف کے تمام چھوٹے قافلوں کو ان کے اضلاع سے باہر نہ آنے دیا جائے اور مقامی قافلوں کو کے پی کے میں روک دیا جائے تمام موٹروے انٹر چینجز پر قافلوں کو روک دیا جائے اور کارکنوں کو اٹک پل سے آگے نہ آنے دیا جائے ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق حکومت دو نومبر کو اسلام آباد میں کم سے کم اجتماع چاہتی ہے دوسری جانب خیبر پختونخوا سے اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والے راستے بند ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :