امریکی معاشی گروتھ میں 2.9 فیصد سالانہ کی بہتری آ گئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکی معاشی شرح نمو تیسری سہہ ماہی میں 2.9 فیصد سالانہ شرح سے آگے بڑھی ہے اس کی وجہ برآمدات میں اضافہ اور صارفین کے اخراجات ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے کہ اہے کہ جی ڈی پی کے گروتھ میں بھی دو سالوں کے دوران بہتری آئی ہے اور 2.5 فیصد کی پیشن گوئی سے بہتر رہی ۔

(جاری ہے)

تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں گروتھ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے ۔ (جاوید)