شہباز شریف کی ترک صدر٬وزیر اعظم کوقومی دن کے موقع پر مبارکباد

پاکستان اور ترک عوام یک جان یک قالب ہیں٬ وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر وزیر اعظم اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام یکجان یک قالب ہیں تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ترکی کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور گرکی کے درمیان لازوال تاریخی تعلقات موجود ہیں دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام یکجان یک قلب ہیں انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط ہو رہی ہے ۔ (جاوید)