شہرقائد:دشمنوں کاامن پرحملہ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ7افرادجاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے

مجلس پرحملہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی،واقعے کی تحقیقات میں سب چیزوں کو سامنے لائینگے۔ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:12

شہرقائد:دشمنوں کاامن پرحملہ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ7افرادجاں بحق ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر2016ء):شہرقائدمیں ملک دشمنوں نے امن پر حملہ کرتے ہوئے ایک ہی گھنٹے میں 7افرادکو موت کی نیندسلادیا۔ناظم آباد کے فوری بعد گلشن اقبال کے علاقے ابولحسن اصفہانی روڈ پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2افرادکو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل نارتھ ناظم آبادنمبر4میں شادی ہال کے قریب خواتین کی مجلس عزاء تقریب ہورہی تھی جس کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

موٹرسائیکل سوارملزمان نے مجلس عزا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 5افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ اس واقعے کے تھوڑی ہی دیربعد ملزمان نے گلشن اقبال میں فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں 2افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔مزیدبرآں ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ناظم آبادمیں جائے وقوعہ کا دورہ کیا،واقعے میں جاں بحق افرادکے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرواقعے میں جاں بحق افرادکے ورثاء نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کی فوری گرفتاری کیا جائے۔ڈی جی رینجرزنے کہاکہ دہشتگردی کاخطرہ موجودتھا۔مجلس منعقد کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں سب چیزوں کو سامنے لائینگے۔جہاں بھی سکیورٹی کی ضرورت ہوگی وہاں فراہم کی جائیگی۔