شادی کی تقریب میں ون ڈش اور وقت 10بجے شب کی صورت قابل قبول نہیں ہے٬حکومت دونوں پابندیوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کرے بصورت دیگر دسمبر سے بھر پور احتجاج کیا جائے گا

آل کراچی کنٹیرز اینڈ ڈیکوریرز ایسوسی ایشن کے چیرمین قیص شیخ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) آل کراچی کنٹیرز اینڈ ڈیکوریرز ایسوسی ایشن کے چیرمین قیص شیخ نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب میں ون ڈش اور وقت 10بجے شب کی صورت قابل قبول نہیں ہے٬حکومت دونوں پابندیوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کرے بصورت دیگر دسمبر سے بھر پور احتجاج کیا جائے گا ٬شہر بھر میں اس شعبے سی80 ہزار افراد روز گار سے وابستہ ہیں جن کے گھروں کے چولھے بجھنا شروع ہو جائے گا٬سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کاپی نہ کریں٬کیونکہ پنجاب اور کراچی میں بڑا فرق ہے٬وہ ہفتے کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے٬اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالوارث شیخ٬محمد حنیف ٬وسیم احمد خان ٬شکیل احمد٬محمود عالم ٬جاوید کمال ٬جنید الرحمن ودیگر بھی موجود تھے٬انہوں نے کہا کہا ون ڈش اور10 بجے تقریب ختم کرنے کی پابندی سے حکومت کو کچھ حاصل نہ ہوگا٬بلکہ بے روزگاری کا سیلاب آئے گا٬انہوں نے کہا کہ فیصلہ فروری تک ملتوی کرنے پر پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ٬وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی میشر سنیٹر سعید غنی کے شکر گزار ہیں٬پیپلزپارٹی نے تاریخ تبدیل کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی آواز سنتی ہے٬انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کے نمائندوں سے ہمارا جلد رابطہ ہوگا٬انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کا استعمال کم کرتے ہیں٬زیادہ تر جنریٹر استعمال ہوتا ہے٬ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کے ممبران کی تعداد 67 ہے جو حکومت کوٹیکس ادا کرتے ہیں٬انہوں نے کہا کہ پنجاب میںون ڈش پر ایک شخص کے کھانے پر600 روپے خرچ آتا ہے٬جبکہ کراچی میں600 فی کس میں متعدد ڈیشز دستیاب ہوتی ہیں٬انہوں نے کہا کہ یہ کسی صورت ممکن نہیں ہے کہ لوگ7 تا 8 بجے کام سے فارغ ہوکر10 بجے اختتام پزیر ہونے والی شادی میں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :