صوبہ میں جعلی بھرتیاں کرنے والوں کو سزا ملے گی٬وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کا خیر مقدم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے اس بیان -- ’’ صوبہ میں جعلی بھرتیاں کرنے والوں کو سزا ملے گی‘‘ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں میرٹ کا قتل کرکے اقراباء پروری اور نا اہل لوگوں کی بھرتیوں کی وجہ سے آج تعلیم سمیت سندھ کا ہر ادارہ قابل رحم ہے٬ میرٹ کو یقینی اور جعلی بھر تیاں کرنے والوں کو سزا دینے کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کے عزائم سے تعلیم سمیت ہر ادارے میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔

صوبہ سندھ پہلے ہی مہنگائی٬بے روزگاری اورغربت وافلاس کی لپیٹ میں ہے٬پلڈاٹ کے تحت ہونے والی ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق سندھ صوبہ بہترطرزحکمرانی میں پسماندہ صوبہ بلوچستان سے بھی بہت پیچھے ہے جوکہ اہل سندھ کے لیئے کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ سندھ میں 90 ہزار اسامیاں نہ صرف میرٹ پر دینے کویقینی بنایا جائے بلکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے ہی دور میں جمعہ بازار لگا کر تعلیم و بلدیات سمیت دیگر اداروں میں نوکریاں فروخت کرنے والے وزراء اور افسران کو عبرتناک سزا دی جائے جنہوں نے نہ صرف غریب اور مجبور لوگوں کی بے بسی و سادگی کا فائدہ اٹھا کر مال کمایا بلکہ قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :