آئی جی سندھ کی پولیس کو صوبے میں کچی شراب کی ممکنہ فروخت کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ صوبے میں وائن شاپس اور شراب خانوں کی بندش کے بعد کچی شراب کی ممکنہ فروخت کے انسداد حوالے سے تھانہ جات کی سطح پر تمام تر اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور م$ثر بنایا جائے ٬انہوں نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو یہ بات زور دے کر کہی کہ شراب خانوں اور وائن شاپس کی بندش کے بعد شراب کے عادی افراد ممکن ہے کہ غیر قانونی طور پربننے والی کچی شراب کا استعمال کریں جوکہ زہریلی ہونیکے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا متعلقہ تمام ایس ایچ اوز کو کچی شراب کی ممکنہ فروخت کی انتہائی سختی سے روک تھام کا پابند بنایا جائے اور ایسے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :