پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں کی بیش بہاقربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ‘کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر کے حالیہ سانحہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھلایا نہیں جاسکے گا

جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری کا بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری نے کہاہے کہ پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں کی بیش بہاقربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر کے حالیہ سانحہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھلایا نہیں جاسکے گا امریکہ ہندوستان افغانستان گٹھ جوڑ ملکی وحدت اور بالخصوص سلامتی کیلئے اس وقت سب سے بڑا خطرہ ہے سی پیک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا تانابانا انہی تین ممالک کے ساتھ جڑتاہے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ملکی سلامتی کیلئے ہیں قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے شہداء پولیس کیلئے جمعیت علمائے پاکستان جمعة المبارک کو یوم دعا کے طورپر منایااور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء اساتذہ رہنماؤں اورتعلیمی اداروں کے سربراہان کو گزارش ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو پاکستان کیلئے قربان ہونے والے افراد کی عظمت وشہادت اورقیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے مسلسل اورپے درپے شہادتوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سیکورٹی ادارے اس حملے کے ماسٹرمائنڈ ز کو نہ صرف گرفتار بلکہ بے نقاب کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچاکر دم لیں گے پوری قوم اپنی بہادر عسکری قیادت کی پشت پناہ پرہے دہشت گردوں کو یقینی شکست ہوگی پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں اوراس کیلئے ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں اوراپنے ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :