پاک اور ترک بحری افواج کے فلیٹ یونٹس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں

نیوی کے بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے ترک بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف کا مشقوں کا معائنہ ٬مشترکہ مشقوں سے بحری افواج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)پاک اور ترک بحری افواج کے فلیٹ یونٹس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں٬نیوی کے بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے ترک بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا٬ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمد عباسی نے مشقوں کا معائنہ کیا٬مشترکہ مشقوں سے دونوں بحری افواج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک اور ترک بحری افواج کے فلیٹ یونٹس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں٬نیوی کے بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے ترک بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا٬ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمد عباسی نے مشقوں کا معائنہ کیا٬کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے بھی مشترکہ مشقیں دیکھیِں٬دونوں بحری افواج کے فلیٹ یونٹس نے جنگی چالوں٬اینٹی ایئر وار فیئر اورر کمیونیکیشن کی مشق کی٬ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کارڈاپاکستان کے خیر سگالی دورے پر ہیں٬مشترکہ مشقوں سے دونوں بحری افواج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔