سندھ میں امن و امان کا انچارج ہوں٬ مراد علی شاہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:25

․ حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کا انچارج میں ہوں اور وفاق کی ایجنسیز میرے ماتحت کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری اور تشدد کی مذمت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کو ڈھائی سال پہلے 5 ارب دینے کا وعدہ کیا لیکن پورا نہیں کیا۔ امن و امان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہوجانا چاہیے کہ وہ سندھ میں امن و امان کا انچارج ہوں۔

متعلقہ عنوان :