سکھر٬بندھانی برادری کے انتخابات

دو آزاد امیدواروں کا فلاحی تنظیم کے صدارتی امیدوار کے حق میں دستبرادی کا اعلان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)بندھانی برادری کے انتخابات ٬ دو آزاد امیدواروں نے بندھانی فلاحی تنظیم کے صدارتی امیدوار کے حق میں دستبرادی کا اعلان کردیا ٬ 11نومبر حق و سچ کی فتح کا دن ثابت ہو گا حاجی شریف بندھانی دیگر کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے گیارہ نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں امیدوارں نے کامیابی کیلئے رابطہ مہم تیز کردی گزشتہ روز بندھانی فلاحی تنظیم کے صدارتی امیدوار حاجی شریف بندھانی ٬ توفیق بندھانی ٬ حاجی مسلم بندھانی ٬ عطاالرحمن ٬ حافظ شعیب بندھانی ٬ عبدالجبار ٬ حاجی عرفان سونارا دیگر سے آزاد امیدوار سیلم بندھانی ٬ حاجی یامین بندھانی نے ملاقات کرکے بندھانی فلاحی تنظیم کے صدارتی امیدوار حاجی شریف بندھانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکے حق میں دستبراد ہونے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی شریف بندھانی دیگر کا کہنا تھا کہ آج مجھ پر جس اعتماد اور بھروسہ کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور کامیابی کے بعد برادری کی فلاح و بہود کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہار ٬ جیت ہوتی ہے مگر ہم برادری کی فلاح و بہود کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بندھانی برادری کے لوگ گیارہ نومبر کو گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کا ضرور استعمال کریں اور ایسے امیدواروں کا ووٹ دیکر کامیاب بنائیں جو برادری کی فلاح و بہود کیلئے کام کرے انشاء اللہ گیارہ نومبر کو بندھانی فلاحی تنظیم کے امیدواروں کی کامیابی کا دن ثابت ہو گا ۔