سکھر٬ابڑو برادری سے کا معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) سکھر کے علاقے سائٹ ایریا کے گائوں علی خان کھوسہ کے مکین ابڑو برادری سے تعلق رکھنے والے امدا اللہ ابڑو ٬ مسمات ضمیراں ٬ ارشاد خاتون نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا رشتے دار قلندر بخش ابڑو سٹی بائی پاس پر ایک نجی بلڈر کے پاس سیکورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا تین دن سے وہ پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا اس کی تلاش ہر جگہ کی پولیس میں بھی اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی مگر اس کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے خدرا قلندر بخش کی تلاش میں ہماری مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :