سکھر٬مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رہنما سردار شہزاد عاصی کے چچا دوران علاج چل بسے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رہنما سردار شہزاد عاصی کے چچا حاجی خالد پرویز عاصی گذشتہ روز گردوں کی تکلیف کے باعث کراچی میں دوران علاج چل بسے مرحوم کی نماز جنازہ سکھر میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا مرحوم کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوںکارکنان سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے سوگوران سے انکی وفات پر اظہار تعزیت کیا دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنمائوں دلاور خان ٬ حاجی اسلام مغل ٬ زاہد محمود مغل ٬ بدررفیق قریشی ٬کاشف عباسی ٬ ن لیگ یوتھ ونگ کے آغاعارف ٬ لیڈ یز ونگ کی فرحا دیبا بلوچ و دیگر نے سردار شہزاد عاصی سے انکے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :