اسلامی جمعیت طلباء سکھر کا سندھ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اور طلباء حقوق کیلئے احتجاجی مارچ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کی طلبا تنظیم اسلامی جمعیت طلباء ضلع سکھر کی جانب سے سندھ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اور طلباء حقوق کیلئے سکھر کی سڑکوں پر قومی پرچم اٹھا کر احتجاجی مارچ کیا گیا جس کی قیا دت جما عت اسلامی سکھر کے ضلعی امیر مولانا حزب اللہ جکھرو اور اسلامی جمعیت طلباء کے رہنمائوں نبیل طارق نے کی شرکاء مارچ نے پریس کلب سکھر کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں تعلیمی داروں کی حالت زار انتہائی خراب ہے تمام تر حکومتی دعووں کے باجود اسکولوں میں کسی قسم کی کوئی سہولیات نہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ ہما رے یہاں دیگر مسائل کے لیے تو احتجاج کیے جا رہے ہیں مگر جس شعبے سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے اس کو سیا سی جماعتوں اور حکومتوں نے نظر انداز کر رکھا ہے اور ااس سے بڑھ کر حکمرانوں کی زیا دتی کیا ہوگی کہ آج تک یکسان نظام تعلیم رائج نہیں ہوسکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیانات سے ہٹ کر تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ طلباء کو ان کے حقوق مل سکیں

متعلقہ عنوان :