سکھر٬مچھلی مارکیٹ میں گاڑیوں کی آمدو رفت٬ مسجد گیٹ کے سامنے غلط پارکنگ٬نمازیوں کو مشکلات و دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)بسم اللہ مسجد قاسم آباد مارکیٹ انتظامی کمیٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے مچھلی مارکیٹ میں بے تحاشہ گاڑیوں کی آمد رفت ٬ گیٹ کے سامنے غلط پارکنگ کے باعث نمازیوں کو درپیش مشکلات و دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کرتے ہوئے مچھلی مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرے کی قیادت خطیب جامع مسجد قاری جمیل احمد بندھانی ٬ بسم اللہ مسجد کے پیش امام حاجی محمد حسن میمن ٬ انتظامی کمیٹی کے اراکین حافظ محمد علی میمن ٬ عبدالمجید مہر ٬ محمد انور ٬ علی گوہر بھیو ٬ حاجی نظام سومرو و دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین میں شامل علماء کرام و مذہبی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قاسم آباد مارکیٹ میں کئی برسوں سے قائم بسم اللہ مسجد مچھلی کے بڑھتے ہوئے کاروبار کی وجہ سے کئی مسائل سے دوچار ہو گئی ہے مچھلی مارکیٹ میں اکثر اوقات نماز ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے خریداری کیلئے آنے والے لوگ مسجد کے مین گیٹ کے سامنے گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں جس کے بعد نمازیوں کو مشکلات پیش آتی ہے نمازیوں اور مسجد کو درپیش مشکلات کے حوالے سے انتظامیہ سمیت مچھلی مارکیٹ کے یونین رہنمائوں کو بھی تحریری شکایات کی مگر کچھ نہیں ہوا ایک جگہ تو انتظامیہ شہر میں ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے مگر انتظامیہ کو اللہ کے گھر کے سامنے غلط پارکنگ اور ٹریفک جام کا مسئلہ دیکھائی نہیں دیتا مظاہرین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے مچھلی کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور بسم اللہ مسجد کے مین گیٹ کے روزانہ ٹریفک جام اور غلط پارکنگ کا نوٹس لیا جائے اور مچھلی مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے ۔