پاکستان کوئی بنانا ریپبلک نہیں ہے ٬ماروی میمن

نیوکلیئر اسٹیٹ ہے ٬ہم کسی طور نیو کلیئر اسٹیٹ کو لاک ڈائوں کرنے نہیں دیں گے ٬چیئرپرسن بی آئی ایس پی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بنانا ری پبلک ملک نہیں ہے نیوکلیئر اسٹیٹ ہے اور ہم کسی طور نیو کلیئر اسٹیٹ کو لاک ڈائوں کرنے نہیں دیں گے عمران خان کو جو کرنا ہے کرلے اسلام آباد بند نہیں ہوگا عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی نیت اچھی نہیں ہے وہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنا اور انارکی پھیلا ناچا ہتے ہیں اور حکومت ان کو ایسا ہر گز کرنے نہیں دے گی اور اگر کچھ ہواتو ہا تھ باندھ کر بیٹھی نہیں رہے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھرسرکٹ ہا ئوس اور ڈگری کالج میں واقع بی آئی ایس پی سنیٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے الگ الگ بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہو ریت ڈی ریل ہو جا ئے انہوں نے کھلم کھلا اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام آبا د کو لاک ڈائون کرنے جا رہے ہیں تو کیا اس پر حکومت ایکشن لینے کے بجا ئے خاموش بیٹھی رہتی۔

(جاری ہے)

ن لیگ حکومت کرنا جانتی ہے اور کرکے دکھائے گی عمران خان سیاستدان نہیں انہیں صرف دھرنے کی سیاست آتی ہے حکومت اسلام آباد بندکرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتی جس نے ایسی کوئی کوشش کی تو اس کے ساتھ قانون کے ساتھ ہی نمٹا جا ئے گا مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے کام کررہی ہے لیکن عمران خان ہر طرح سے کوشش کرتے رہے ہیں کے جمہوریت ڈی ریل ہوجائے تاہم اسلام میں دھرنے کی سیاست کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کے اس طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیا صوبہ نہیں بنے گا جو نئے صوبے کی بات کرتے ہیں اصل میں وہ خود ہی دھڑوں میں تقسیم ہوچکے مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں مضبوط اور روشن پاکستان کیلئے کام کررہی ہے یہی وجہ ہے کے ہماری حکومت خواتین کے معاشی مسائل حل کرنے میں مصروف ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مزید مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرنے کیلئے سروے کا عمل جاری ہے۔بعد میں ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کے افسران کے ہمراہ ڈگری کالج کے قریب مستحق خواتین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔

متعلقہ عنوان :