ٹنڈوالہ یار ٬ٹائون کمیٹی پیارولوند پیپلز پارٹی کے نعروں سے گونج اٹھی

وائس چیئرمین جاوید جمن لونڈ کا شاندار جلسہ عام

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:22

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ٹنڈوالہ یار ضلع کی ٹائون کمیٹی پیارولوند پاکستان پیپلز پارٹی کے نعروں سے گونج اٹھی وائس چیئرمین جاوید جمن لونڈ کی جانب سے شاندار جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ عام کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیرسید علی نواز شاہ اور میمبر سندھ اسیمبلی سید ضیاء عباس شاہ رضوی کاپی پی پی کارکنان کی جانب سے جلسے سے قبل امر٬ سی ٬این٬ جی ٬جمالی موڑ ٬ڈاسوری روڈ ٬ہکڑا موری ٬گل حسن لونڈ ٬غلام حسین لونڈ ٬سمیت پیارولونڈ شہر اور دیگر مقامات پر پھول نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر جلسے میں موجود تمام پی پی رہنمائوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی گئی جبکہ ٹائون کمیٹی پیارولوند کے وائس چیئرمین جاوید جمن لوند کی جانب ایم پی ای سید ضیاء عباس شاہ رضوی کو سندھی ٹوپیاور اجرک کے ساتھ سونے کا تاج پہنایا گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ای سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے سب سے پہلے سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے ایثال ثواب کے لیئے دعا کرائی اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیارولوند کی عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی ہے اور ہم نے کبھی ان کو اکیلا نہیں چھوڑا ہم نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر ثابت کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی کے عوام اور خوشحالی کے لیئے کوشاںہے ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے ٹائون کمیٹی پیارولوند کے لیئے 2 کروڑ روپے اور ہر یونین کونسل کے لیئے ایک ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا جبکہ ٹائون کمیٹی پیارولوند کے وائس چیئرمین جاوید جمن لوندنے ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی کا شکریہ ادا کیا اور یہ کہا کہ ترقی کے اس سفر میں ہم ہمیشہ رہیں گے اور بھر پور عوامی خدمت کرکے 2018کے عوام الیکشن میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کرکے ہمارے قائد بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے

متعلقہ عنوان :