لاہور ٬تحریک انصاف کا 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے چیئرنگ کراس پر آگاہی کیمپ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور نے 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے چیئرنگ کراس لاہور پر ایک آگاہی کیمپ لگا دیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن میاں اسلم اقبال٬ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت عندلیب عباس اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس آگاہی کیمپ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان چیئرنگ کراس سے گزرنے والی گاڑیوں٬ موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والے شہریوں میں دعوتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

ان پمفلٹ میں شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ملک بچانے کیلئے 2نومبر کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں۔ اس موقع پر پمفلٹ وصول کرنے والے شہری پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو فتح کا نشان بنا کر جاتے رہے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :