ژوب ٬ خانہ بدوشوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی٬ بچے سمیت 6 خواتین جاں بحق ٬12 افراد زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:16

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ژوب کے علاقے میں خانہ بدوشوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے بچے سمیت 6 خواتین جاں بحق جبکہ12 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے ڈیرہ اسما عیل خان روڈ پر مغل کوٹ کے قریب خانہ بدوشوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار 1 بچہ 5 خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ12 افراد شدید زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :