Live Updates

عمران خان کاایجنڈااحتساب نہیںبلکہ ملک میںافراتفری پھیلاناہے ٬ْ انجینئر امیر مقام

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:14

پشاور۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کاایجنڈااحتساب نہیںبلکہ ملک میںافراتفری پھیلانااورلاشیںگراناہے جسکو کامیاب نہیںہونے دینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے لوئردیرکے علاقے اسبنڑمیںملک جہانزیب کے بھابھی کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزکی احتجاج کی کال ملک کے پورے عوام نے مسترد کردی٬انشاء اللہ 3نومبرکوپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت بھی قائم ودائم رہیگی اور محمدنوازشریف بھی وزیراعظم ہی رہیں گے ٬خان صاحب کی گیڈربھپکیاںبھی ڈسپوزبل ثابت ہوںگی۔ہماراوژن ملک کی ترقی اورعوام کے مسائل حل کرناہے۔انہوںنے کہاکہ چکدرہ اوراوچ میںمیرے افتتاح کے بعد گیس پائپس بچھانے کے بعدکام کی برق رفتاری دیکھ کرخوشی ہوئی ہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ دھرنے اوراحتجاج کی آڑمیںبدامنی پھیلائی جارہی ہے اورکھلے عوام قانون کی خلاف ورزی ہورہی اور عدالتوںکے احکامات سمیت دفعہ 144پرجگت کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے مگرقانون کی خلاف ورزی اورشہریوںکومشکلات میںڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیںدینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :