ڈیوٹی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار کو وزیرِداخلہ کی جانب سے پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:14

ڈیوٹی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی اسلام آباد پولیس کی ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے اور دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار کو وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اے ایس آئی فرزانہ بیگم نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود بغیر اجازت منعقد کیے گئے یوتھ کنونشن کے دوران دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی پولیس اہلکار کو ایک خاتون سیاسی کارکن کی جانب سے پتھر کا نشانہ بننے سے بچایا۔

اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے خاتون پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہااور کہا کہ خاتون پولیس اہلکار کا پیشہ ورانہ رویہ اور فرض شناسی دیگر پولیس اہلکاروں کے لئے قابلِ تقلید ہے۔

متعلقہ عنوان :