پولیس کا قصبہ در محمد رند میں چھاپہ کچی شراب کے 2ڈرم اور 10لیٹر شراب برآمدایک ملزم گرفتار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) صدر پولیس کا قصبہ در محمد رند میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ شراب کے 2ڈرم اور 10لیٹر شراب برآمدایک ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او ایاز پٹھان اسرارنے قصبہ درمحمد رند میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر کچی شراب کے 2ڈرم اور 10لیٹر شراب کا جھری کین برآمد کرکے ایک ملزم علی مدد رند کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تین ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کا مقدمہ اے ایس آئی جمع خان بروہی کی مدعیت میں گرفتار ملزم سمیت3نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :