بصارت سے محروم افرادہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں‘{ میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)انٹرنیشنل وائیٹ کین سیفٹی ڈے کے حوالے سے حیدرآباد ویلفیئر ایسو سی ایشن آف دی بلائینڈ (HWAB) کی جانب سے مہرآن آرٹس کونسل لطیف آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سید طیب حسین تھے ,, تقریب میں پی ڈی ایف کی چیئر پرسن شکیلہ یاسین ٬ جنرل سیکریٹری پی ڈی ایف مظفر علی قریشی سرفراز راجپوت ٬ محمودعلی این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ بصارت سے محروم افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی٬ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افرادہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں٬ انکی تعلیم و تربیت اور انکو روزگار فراہم کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے تاکہ یہ معاشرے میں عام لوگوں کی طرح عزت سے زندگی بسر کر سکیں٬ انہوں حیدرآباد ویلفیئر ایسو سی ایشن آف دی بلائینڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے اداروں کی مالی معاونت کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بصارت سے محروم بچوں کو تعلیم و ہنر سکھایا جا سکے٬ اس موقع پر حیدرآباد ویلفیئر ایسو سی ایشن آف دی بلائینڈ کے جنرل سیکریٹری اے ڈی پیر زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائیٹ کین سیفٹی ڈے منانے کا مقصد بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور ان کو حل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کو اس وقت بریل کمپیوٹر اور بریل کتابوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے٬ اس موقع پر پی ڈی ایف کی چیئر پرسن شکیلہ یاسمین ٬ جنرل سیکریٹری مظفرعلی قریشی ٬ فنانس سیکریٹری محمود و دیگر نے بھی وائیٹ کین سیفٹی کے موضوع پر خطاب کیا ٬ اس موقع پر مہمان خصوصی نے نابینا لوگوں میں وائیٹ کین اوربریل سلائیٹ تقسیم کیں ۔