لاہور٬ منشیات فروش کے قبضہ سے ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کرکے اُس کے قبضہ سے ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او جاوید سپرا نے آن لائن کو بتایا کہ سید فراز نامی ہربنس پورہ کے رہائشی ملزم کو مشکوک افراد سے ملاقا ت کرتے دیکھ کر پکڑا گیا تو اُس کے قبضہ سے ولایتی شراب کی 70 بوتلیں برآمد ہو گئیں۔ انہو ںنے بتایا کہ ملزم فراز عادی منشیات فروش ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے انکشافات متوقع ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :