لاہور٬ جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماع کے دوسرے روز 4 سیشنز کا انعقاد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وحدت کالونی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماع کے دوسرے روز 4 سیشن منعقد کیے گئے۔

(جاری ہے)

تین روز اجتماع کے دوسرے پہلے سیشن میں مختلف علمائے کرام نے اجتماع کیشرکاء سے خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی پہلے سیشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

دوسرے سیشن سے سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی اور احمد بلال صوفی نے خطاب کیا جبکہ تیسرے سیشن سے پروفیسر ابراہیم اور آخری سیشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ٬ ڈاکٹر وسیم اختر اور چوہدری اصغر گجر نے خطاب کیا۔ آج جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع کا آخری روز ہے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :