مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں٬15 روزہ علم توقیت کورس کا آغاز

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں٬15 روزہ علم توقیت کورس کا آغاز ہو چکا ہے مختلف سکولوں٬کالجوں کے طلباء اور مختلف پیشہ سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے سنہری موقع ہے اور کلاس کا ٹائم صبح 6:30 سے 7:30 ہے اس میں آپ کو دیگر اہم موضوعات کے علاوہ یہ بتایا جاء ے گا کہ دن رات اور رات دن کیسے بنتے ہیں بڑ ے چھوٹے کیوں ہوتے ہیں دن کب بڑے اور کب چھوٹے ہوتے ہیں چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات کہاں ہوتی ہی فروری کبھی اور کبھی کا کیوں ہوتا ہے عالمی گھڑی کیا چیز ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے ایک ملک کے اوقات دوسرے ملک کے اوقات سے کیوں مختلف ہوتے ہیں اور کتنے مختلف ہوتے ہیں بغیر کمپاس مشرق و مغرب کیسے معلوم کیا جاتے ہیں پاکستان میں سب سے بڑا روزہ اور سب سے چھوٹا روزہ کہاں ہو گا مساجد میں آویزاں اوقات نماز کے نقشے کیسے بنائے جاتے ہیں بلند عمارات اور ہوائی جہاز والے روزہ دیر سے افطار کیوں کریں گی سورج کی مدد سے سمت قبلہ کیسے معلوم کریں کورس کی تدریس مولانا محمد خلیل احمد رضوی قادری کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ کورس نیٹ پر دیکھایا جارہا ہے ۔کورس کا اختتامی سیشن 11-11-2016 کو ہو گا جس میں باقاعدہ شرکت کرنے والے کو اسناد دی دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :