پنجاب حکومت نے پورے پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا‘ میاں مجتبیٰ شجاع

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پورے پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی تقریب میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے محکمہ ایکسائز کے دفاتر کا آڈٹ کرانے کا مقصد اس بات کا پتہ چلانے ہے کہ کس کس دفتر میں کتنی کتنی نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی رجسٹرڈ گاڑیوں کا سراغ لگا کر معاملہ محکمہ کسٹمز کے سپرد کیا جائے گاتاکہ محکمہ کسٹمز ان گاڑیوں کے مالکان سے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیاں کرسکے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :