Live Updates

پنجاب حکومت نے 2نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے پلان تیار کرلیا

لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جائے گا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے 2نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پلان کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جائے گا۔ ان داخلی اور خارجی راستوں پر مٹی سے بھرے کنٹینر سڑکوں پر کھڑے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب بھر میں کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ پہلے سے بھی شروع کررکھی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک پنجاب بھر کی پولیس سینکڑوں کنٹینرز قبضہ میں لے چکی ہے تیار کیے گئے پلان کے تحت پکڑے گئے کنٹینروں کو یکم نومبر سے ان راستوں پر لگا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کنٹینروں سے جن داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا جائے گا ان میں بابو صابو انٹرچینج برج دریائے راوی٬ سگیاں پل سمیت دیگر راستے شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف لاہور میں اب تک 100 سے زائد کنٹینرز پکڑے جا چکے ہیں۔ (اے ملک)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات