چوہدری نثار کل اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے

متنازعہ خبر شائع کروانیوالے کردارو ں سے متعلق ابتدائی تحقیقات بارے آگاہ کریں گے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل اتوار کو اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ متنازعہ خبر شائع کروانے والے کرداروں کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات بارے میڈیا کو آگاہ کریں گے٬وزیر داخلہ نے خبر کی اشاعت کے بعد دو تین دن میں تحقیقات مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن20روز بعد وزیراعظم نے وزیر اطلاعات کا استعفیٰ لیا ہے٬ لیکن ابھی تک حکومت یہ فیصلہ نہیں کر سکی ہے کہ اصل ذمہ دار پرویز رشید ہی تھے یا مزید کردار بے نقاب ہونا باقی ہیں۔۔( وقار)

متعلقہ عنوان :