ایک درباری برطرف ٬ ایک بھاگ گیا ہے٬ باقی کانپ رہے ہیں٬عمران خان کا ٹوئٹ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) سینیٹر پرویز رشید کے استعفیٰ پر چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک درباری برطرف کردیا گیا اور ایک بھاگ گیا ہے باقی کانپ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام اپنے ٹوئٹ پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو۔نواز شریف کا دور اب ختم ہورہاہے ٬پرویز رشید کو ہٹایا جانا خوش آئندہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹر پرویز رشید کو متنازعہ خبر لیک کئے جانے کے الزام میں تحقیقات کے پر وفاقی حکومت نے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ( ر ا ش د )