خبر لیکس٬تمام ذمہ داری پرویز رشید پر نہیں ڈالی گئی ان سے قلمدان واپس لیا گیا٬مصدق ملک

معاملے کی تحقیقات سے متعلق چوہدری نثار پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے٬نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:54

خبر لیکس٬تمام ذمہ داری پرویز رشید پر نہیں ڈالی گئی ان سے قلمدان واپس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعظم ہا$س کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر لیکس کے معاملے کی تمام ذمہ داری پرویز رشید پر نہیں ڈالی گئی ان سے وزارت واپس لی گئی ہے معاملے کی تحقیقات سے متعلق وزیر داخلہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ متنازعہ خبر کی لیکس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جواب آخری مراحل میں ہیں٬ پرویز رشید سے ان کی وزارت واپس لے لی گئی ہے٬ تاہم لیکس کی تمام تر ذمہ داری ان پر نہیں ڈالی گئی٬ انہوں نے کہا کہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو کہ دنیا کام کر رہی ہے٬ تحقیقات کے بارے میں چوہدری نثار میڈیا کے ذریعے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

۔( وقار)