پانامہ شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہو نے قریب ہے‘ تبسم انوار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ومن ونگ کی مرکزی رہنما تبسم انوار نے کہا ہے کہ پانامہ شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہو نے قریب ہے٬پانامہ چور حکمران جو مرضی کر لیں 2نومبرکو احتجاج ہر صورت ہوگا٬پی ٹی آئی کو گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا ٬حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشد دشریفوں کا وطیر ہ بن چکا ہے ٬اسلام آباد میں پارٹی کارکنان ٬خو اتین پرتشد د٬ گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی ہے ۔

پی ٹی آئی پرامن سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔پانامہ لیکس شریف خاندان کے گلے کی ہڈ ی بن چکی ہیں۔نواز شریف جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ٬شریفوں کے جمہوری چہرے سے نقاب اُٹھ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی اور نوازشریف کی پالیسوں میں کوئی فرق ہے٬نوازشریف جتنی مرضی گرفتاریاںکر لو اور جینے مرضی راستے بند کر لو مگر تمہارا احتساب ہو کر رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :