حکومت کی نادانی سے جمہوریت کو تاریخی نقصان ہو سکتا ہے٬ شاہ محمود قریشی

راستے کھول دے ورنہ ہماری قیادت آج موٹر وے پر جمع ہو گی٬ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ راستے کھول دے ورنہ ہماری قیادت آج موٹر وے پر جمع ہو گی٬ جبکہ حکومت کی نادانی کی وجہ سے جمہوریت کو تاریخی نقصان ہو سکتا ہے٬ گرفتاریاں نہ ہوئیں تو احتجاج نہ ہوگا٬ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سراسر ناجائز اور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہیں٬ چھوٹا سا ٹولہ اقتدار کو طول دینے کے لیے دیوار کھڑی کر دیا ہے٬ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی غیر اخلاقی٬ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات اور حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے 31اکتوبر کو وکلا سے مشاورت کریں گے وہ جیسے گائیڈ کریں گے وہ قدم اٹھائیں گے٬ تاہم دھرنے کے معاملے میں ہم اپنے فیصلے پر قائم ہیں٬ گیم آن ہی2نومبر کو دھرنا ہوتا رہے گا۔

( وقار)