سبی میں ایف سی تعلیمی معیار کی بلندی اسکولوں میں درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے٬سبی جیسے پسماندہ علاقے کی ہونہار طالبات نے جس محنت لگن جوش وجذبے کے ساتھ کلاس روم سجاوٹ کے مقابلے میں حصہ لیا ہے ٬ امید ہے کہ آنے والے کل میں سبی سمیت ملک کا نام روشن کریں گی٬بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس رخسانہ ذوالفقار باجوہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس رخسانہ ذوالفقار باجوہ نے کہا ہے کہ سبی جیسے پسماندہ علاقے کی ہونہار طالبات نے جس محنت لگن جوش وجذبے کے ساتھ کلاس روم سجاوٹ کے مقابلے میں حصہ لیا ہے مجھے امید ہے کہ آنے والے کل میں سبی سمیت ملک کا نام روشن کریں گی پاکستان ہمارا وطن ہیں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی اس کو سنوار میں رول پلے کرنا ہے نئی نسل ہمارا مستقبل ہے مستقبل کو بہتر بنانے میں اساتذہ کرام کو کردار اہمیت کا حامل ہے سبی میں ایف سی تعلیمی معیار کی بلندی اسکولوں میں درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی میں کلاس روم کی سجاوٹ کے مقابلے میں بطور مہماں خصوصی اساتذہ کرام طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل مس نسیم طارق٬ ڈی او فیمیل مسز تنویز ٬ گرلز گائیڈصوبائی ٹرینر مس شاذیہ خرم ٬ مس خالدہ پروین کے علاوہ اسکول ہذا کی اساتذہ کرام وطالبات کی بڑی تعد اد موجود تھی قبل ازین مہمانوں کی آمد پر اسکول ہذا کی طالبات نے روایات کے مطابق شایان شاں استقبال کیا گلدستے پیش کئے بینڈ کے طالبات نے مظاہرہ پیش کئے جس کو مہماں خصوصی مسز کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس میڈم رخسانہ ذوالفقار باجوہ نے سراہا ٬ اسکول ہذا کے تمام کلاسز کو تفصیلی معائنہ بھی کیا کلاس روم کی سجاوٹ کے مقابلے کے ججز مس مہر افشان ٬مسز کنیز فاظمہ نے سرانجام دئیے مقابلہ کلاس روم کی سجاوٹ کی پروقار تقریب سے بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس میڈم رخسانہ ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ معاشرے کو سدھارنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ جس گھر میں پڑھی لکھی ماں ہوتی ہیں وہ گھر جنت سے کم نہیں ہوتا تعلیم یافتہ ماں اپنے بچوں کو بہتر پرورش کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں تعلیم یافتہ خاتوں نئی نسل کو سنوارنے میں اہم رول پلے کرسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ اسکول نرسریوں کا کام دیتے ہیں اور اسکول میں اساتذہ باغ کے مالی کا کردار ادا کرتے ہیں جس طرح باغ میں ہر رنگ ہر نسل کے پھول ہوتے ہیں اسی طرح اسکولوں میں بھی ہر رنگ ہر نسل کے بچے زیر تعلیم ہوتے ہیں اب اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پھول جیسے معصوم بچوں کو اپنی صلاحیتوں سے کس طرح تناآور درخت بناتے ہے آج کے یہ بچے کل ڈاکٹر انجینئر اور دیگر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی اساتذہ کرام طالبات کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے زیر تعلیم طالبات کی شعوری اور ظاہری طور پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ طالبات کو آنے والے چیلنچز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کریں تاکہ تعلیم یافتہ بچیاں ملک وقوم کی درست سمت رہنما ئی کرنے میں اپنی صلاحیتوں کااستعمال کرسکیں بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس رخسانہ ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ ہم سب دہشت گردی کے خلاف متحدومنظم ہے بزدل ملک دشمن عناصر پاک وطن کے خلاف اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا محب وطن خواتین اپنے سرزمین وطن کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرہ تک دینے کو تیار ہیں انہوں نے سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کیلئے قربان ہو کر شہیدوں نے اپنے لہو کے چراغ روشن کئے ہیں ان کی قربانیاں کبھی رائیگان نہیں جائے گی اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ شہادت پانے والوں کے لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :