غریبوں اوربے سہارالوگوں کی مددسے دلی سکون ملتا ہے صدرتھانے کے ایس ایچ او قیدیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں٬تحفظ مساجدومدارس اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شبیراحمد نوری کا بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تحفظ مساجدومدارس اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شبیراحمد نوری قادری نے کہاہے کہ غریبوں اوربے سہارالوگوں کی مددسے دلی سکون ملتا ہے صدرتھانے کے ایس ایچ اوغلام علی کنڈرانی قیدیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں غلام علی کنڈرانی محکمہ پولیس کانام روشن کرنے کیلئے دن رات محنت کرکے عوام کااعتمادبحال کررہے ہیں موصوف نے ڈیرہ مراد جمالی کومثالی امن فراہم کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں کوبہتراندازمیں عوامی مفادکیلئے استعمال کیاہے اورانہی کوششوں وکاوشوں کی بدولت ڈیرہ مرادجمالی میں پولیس کاکردارنہایت اہمیت اختیارکرگیاہے انہوں نے کہاکہ صدرتھانے کے ایس ایچ اوغلام علی کنڈرانی نے اپنی جان پے کھیل کرچوروں ,ڈاکوؤں اورسنگین وارداتوں میں ملوث افراد گرفتارکرکے پابندسلاسل کیااورپولیس محکمے کامورال بلندکرنے ,عوام کوقیام امن فراہم کرنے کیلئے علاقے میں چوری ,ڈکیتی ,اغواء برائے تاؤان ودیگرجرائم کامکمل طورپرخاتمہ کرکے تاریخ رقم کی جس پرجمعیت علماء پاکستان بلوچستان زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی وگردنواح میں چوری ,ڈکیتی اوردیگرجرائم کانہ روکنے والاسلسلہ جاری تھااورکسی صورت ختم ہونے کانام نہ لے رہاتھا ان نامساعدحالات کوکنٹرول کیلئے مخلص اورسچے پولیس افسرکی ضرورت تھی جوغلام علی کنڈرانی کی صورت میں سامنے آیاموصوف نے چارج سنبھالتے ہی صدرتھانے کانقشہ ہی تبدیل کردیاپولیس اہلکاروں کووقت اورڈیوٹی کاپابندبناکرانکی ذہنی وجسمانی تربیت کی اورعوام سے اچھے حسن سلوک کادرس دیانیز ایس ایچ اوغلام علی کنڈرانی کی آمدپرجہاں جرائم کامکمل خاتمہ ہواوہیں پرچوروں ,ڈاکوؤں اوردیگرجرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی کیلئے ڈیرہ مرادجمالی وگردنواح میںکریک ڈاؤن شروع کرکے کئی افرادکوگرؒفتار کیاگیاجمعیت علمائے پاکستان بلوچستان آئی جی پولیس ودیگراعلی حکام سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ غلام علی کنڈرانی جیسے تمام فرض شناس افسران کی ترقی دیکرانکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ مخلص ایماندارافسران قیام امن کیلئے مزیدبہتراقدامات کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :