ڈیرہ مرادجمالی٬ نامعلوم مسلح افرادشہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:42

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدرڈیرہ مرادجمالی کی حدود میں نامعلوم مسلح افرادنے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ واحد بخش جمالی میں تین نامعلوم مسلح افرادنے گن پوائنٹ پر اعتبارعلی جمالی سے ہائی سپیڈ ماڈل 2011 موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے ۔