جماعت اسلامی ضلع لورالائی کے نومنتخب امیر نورالدین غلزئی کا لورالائی پہنچنے پر شاندار استقبال

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع لورالائی کے نومنتخب امیر نورالدین غلزئی کا لورالائی پہنچنے پر شاندار استقبال ٬سابق امیر ضلع حاجی عبدالکریم کدیزئی سمیت مختلف نوجوانوں وبزرگوں نے جلاس کی شکل میں مرکزاسلامی لورالائی لایاگیا اس موقع پر نومنتخب امیر ضلع نورالدین غلزئی٬حاجی عبدالکریم کدیزئی نے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں ہر سطح کے انتخابات مقررہ وقت پر بغیر کسی دھاندلی وغیر ہوتے ہیں جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں کسی بھی قوم وخاندان وزبان کا کوئی بھی رکن اہلیت ٬تعلیم ٬اورتجربہ کی بنیا د پر جماعت اسلامی کا امیر بن سکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے وابستگان نظم کی اطاعت کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع کے تمام ارکان کو ساتھ لیکر چلوں گا اور نوجوانوں وبزرگوں طلبہ وعلمائے کرام کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائیگی لورالائی کے مسائل کو اجاگر کرکے حل کی کوشش بھی کی جائیگی علاقے کے منتخب نمائندوں سے بھی علاقے کے مسائل کے حل کیلئے رابطے کیے جائیں گے انشاء اللہ ضلع میں جاندار منظم ٹیم بناکر نیٹ ورک کووسیع کر دیں گے برادر تنظیموں کو بھی فعال ومزید منظم کیا جائیگا استقبال کرنے والوں کا بہت شکرگزارہوں انشاء اللہ جماعت اسلامی لورالائی کا فعال جماعت بن کر مسائل کو حل کریں گے عوام جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے دین دار دیانت دار لوگوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :