دہشت گردی کے واقعات نے اہل بلوچستان کو غم وپریشانی میں ڈال دیا ہے معصوم قیمتی افراد کی جان لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی کا ماہانہ اجتماع سے خطاب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات نے اہل بلوچستان کو غم وپریشانی میں ڈال دیا ہے معصوم قیمتی افراد کی جان لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ۔جماعت اسلامی ظلم وجبر لاقانونیت وغیر اسلامی قوانین ختم کرنے ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی کل صوبہ بھر میں پی ٹی سی واقعہ حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگاحکمران عدل وانصاف کا ساتھ دیں تومسائل حل ہوں گے ۔

دہشت گردی کے خلاف سب کو اخلاص کیساتھ متحد ہوناہوگا ۔سانحہ پی ٹی سی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو معاوضہ زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے ہر دکھ دردوپریشانی میں اہل بلوچستان کا ساتھ دیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے ماہانہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجتماع سے جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالکبیر شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ٹی دھماکے میں شہید ہونے والے سب کے سب غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے بدقسمتی سے حکومت کا امیروں سے الگ اور غریبوں سے الگ رویہ ہوتاہے جس کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ پایاجاتا ہے حکومت پی ٹی سی دھماکے میں شہید وزخمی ہونے والے غریب خاندانوں کی مناسب امدادکا اعلان کریں شدید زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر کراچی بجھوانے کا بندوبست کریں ۔

ان کی مدد کرنے سے خاندان کی کفالت ٬یتیموں کی مدد ممکن ہوسکے گی جماعت اسلامی ان غریبوں کیلئے آوازبلندکرتی رہیگی دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحدہوکر مخلصانہ جدوجہد کرنی چاہیے دہشت گردوں نے سانحہ سول ہسپتال کے بعد سانحہ پی ٹی سی کرکے ہم سے ہماری قوت نئی نسل ونوجوان چھین لیے ہیں ۔ عوام دہشت گردوں سے قوم کونجات دلانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ہر قسم کی برائی ومنکرات اورظلم کے خلاف اور مظلوم کیساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :