کوئٹہ اور دالبندین میں سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن ٬ 10 افغان باشندے گرفتار٬اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:40

کوئٹہ + دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دالبندین میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے دوران 10 افغان باشندوںکو گرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آبادمیں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 10 افغان باشندے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف ٬ 2 پستول برآمد کرلئے گئے جبکہ دالبندین کے علاقے ہوکی نالہ میں کاروائی کے دوران 3 بم راکٹ اور مارٹر رائونڈ برآمد کرلئے گئے ہیں ا س سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :