حکو مت فوری طور پر ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے پیکیج کا اعلان کرے ‘پا کستان میں صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخطے کے دیگر مما لک کی طرح7سینٹ فی یو نٹ اور گیس کے نرخ6ڈا لر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے جا ئیں‘ ایکسپورٹ میں اضا فے کے لیے صنعتوںکے لیے لا نگ ٹرم فنا نس کی سہو لت دی جا ئے

چیئر مین آل پا کستان ٹیکسٹا ئل ملز ایسوسی ایشن عا مر فیاض کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) چیئر مین آل پا کستان ٹیکسٹا ئل ملز ایسوسی ایشن عا مر فیاض نے کہا ہے کہ حکو مت فوری طور پر ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے پیکیج کا اعلان کرے پا کستان میں صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخطے کے دیگر مما لک کی طرح7سینت فی یو نٹ اور گیس کے نرخ6ڈا لر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے جا ئیں ایکسپورٹ میں اضا فے کے لیے صنعتوںکے لیے لا نگ ٹرم فنا نس کی سہو لت دی جا ئے حکو مت نے ٹیکسٹا ئل پیکیج بہت پہلے منظور کیا تھا مگر تا حال اس کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملکی معیشت زبوں حا لی کا شکار ہے ملک بھر میں 800ٹیکسٹا ئل ملز میں سے 300سے زا ئد ٹیکسٹا ئلز ملز بند ہو چکی ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف فوری طور پرٹیکسٹا ئل کے منظور شدہ پیکیج پر عملدرآمد کروا ئیں حکو مت کی طرف سے اس پیکیج پر عملدرآمد پر تا خیر سے ملکی معیشت زبوں حا لی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخطے کے دیگر مما لک کی طرح7سینت فی یو نٹ اور گیس کے نرخ6ڈا لر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے جا ئیں ایکسپورٹ میں اضا فے کے لیے صنعتوںکے لیے لا نگ ٹرم فنا نس کی سہو لت دی جا ئے تا کہ ایکسپورٹ میں ا ضا فہ ہو اور ملکی معیشت مظبوط ہو انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے مختلف حکو متیں ٹیکسٹا ئل پیکیج کو نظر انداز کرتی آرہی ہیں جس سے ملک بھر میں قائم 800چھوٹے بڑے ٹیکسٹا ئل یو نٹ میں سے 300سے زا ئد اب تک بند ہو چکے ہیں اور ہزاروںشٹل لیس اور جیٹ پا ور لو مز بھی بندش کا شکار ہیں اس بندش نے لا کھوں پاور لومز ورکرز اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو بے روز کر دیا اور ایکسپورٹ میں بھی کمی ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :