انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن چکوال کاکارکنوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ہفتے کی سہ پہر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن چکوال نے پی ٹی آئی چکوال کے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت صدر محمد مزمل کیانی اور جنرل سیکرٹری محمد لقمان وزیر نے کی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر ذکائ اللہ خان ذکی بھی موجود تھے۔ مظاہرے میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نعرہ بازی کی گئی۔ نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ نوجوان کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے فلک شگاف نعرے لگانے کے بعد اس مختصر احتجاج کے بعد منتشر ہوگئے۔