الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر جاری شیڈول کو تبدیل کردیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر جاری شیڈول کو تبدیل کردیا ہے۔ پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ضلع کونسل میں مخصوص نشستوں کا الیکشن جو آٹھ نومبر کو ہونا تھا اب گیارہ نومبرکو ہوگا۔

(جاری ہے)

ترمیم شدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کمیٹیوں کا الیکشن اب دس نومبر کی بجائی17نومبر کو ہوگا جبکہ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کو جو پہلی12نومبر کو طے تھا اب19نومبر کو ہوگا جبکہ ریٹرننگ آفیسر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن 21نومبر کو اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کامیاب امیدواروں کا حتمی نوٹیفکیشن 30نومبر کو کرے گا۔