چکوال‘قصبہ چکرال میں معمولی تنازعے پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا‘ مقدمہ درج

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) قصبہ چکرال تھانہ صدر میں معمولی تنازعے پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ قصبہ چکرال میں ملزم فیصل محمود نے مقتول محمد عقیل ولد اسلم کو فائر مار کر موقع پر ہی ڈھیر کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ ہومیو سائیڈ سرکل چکوال نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول تین ماہ قبل چکرال میں اپنے دو بچوں کو قتل کرنے والے ملزم باپ کا چھوٹا بھائی ہے۔

متعلقہ عنوان :