Live Updates

ْتحریکِ انصاف نظریاتی جماعت ہے ‘کارکن کسی شخصیت کے نہیں عمران خان اور اس کے نظریے کے ووٹر ہیں ‘حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ 50 یا 60 مشہور لوگوں کو گرفتار کر کے عوام کے اس سمندر کو روک لے گی تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے

تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ہفتے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس کے کارکن کسی شخصیت کے ووٹ نہیں بلکہ عمران خان اور اس کے نظریے کے ووٹ ہیں اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ 50 یا 60 مشہور لوگوں کو گرفتار کر کے عوام کے اس سمندر کو روک لے گی تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ یہ عوام ان شخصیات کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ عمران خان کی وجہ سے نکل رہی ہے یہ احتجاج ان غیر نظریاتی سیاسی جماعتوں کے جلسے کی طرح نہیں جس میں لوگ کسی مقامی شخصیت کے کہنے پر شریک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کمیٹی چوک راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف چکوال کے رہنما?ں اور کارکنوں نے پہنچ کر مظاہرے میںجان ڈال دی۔ راجہ یاسر سرفراز ٬ شیخ وقار علی اور علی ناصر بھٹی کی سربراہی میں پچاس سے زیادہ پی ٹی آئی چکوال کے کارکنوں نے کمیٹی چوک راولپنڈی میں عمران خان کی کال پربھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :