فیصل آباد٬ضلع کچہری کے با ہر مشکوک گاڑی پکڑی گئی

سفید رنگ کی کار پر نمبر پلیٹ جعلی نکلی فوری طور پر کچہری کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ضلع کچہری کے با ہر مشکوک گاڑی پکڑی گئی سفید رنگ کی کار پر نمبر پلیٹ جعلی نکلی فوری طور پر کچہری کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز پو لیس نے کچہری کے میں گیٹ پر سفید رنگ کی کار نمبر AHU563سندھ کو مشکوک سمجھ کر رکا ابتدا ئی تفتیش میں گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی اور گاڑی سے ایک اور نمبر پلیٹ بھی برآمد ہو ئی پو لیس گا ڑی میں سوار 2افراد اور ایک 5سالہ بچے کو حراست میں لیکر نا معلوم مقا م پر منتقل کردیا ہے۔

دونوں افراد کے پاس کسی قسم کی کو ئی شنا خت اور گا ڑی کے کا غذات نہیں ہیں۔دونوں افراد اپنے آپ کو کو ئٹہ کا ظا ہر کر تے ہیں اور کبھی فیصل آباد کے کسی علا قے کا مشکوک گاڑی کے پکڑے جا نے کے بعد کچہری سیشن کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :