لاہور‘ صفائی کے ناقص انتظامات پر چڑیا گھر کی کنٹین کو 12 ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) داتا گنج بخش ٹا?ن کے فوڈ سیفٹی آفیسر ثمر گوندل نے صفائی کے ناقص انتظامات اور گندے پانی میں برتن دھونے پر چڑیا گھر کی کنٹین کو 12 ہزار روپے جرمانہ کردیا اور 3 روز میں صفائی سمیت دیگر معاملات درست کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

داتا گنج بخش ٹا ?ن کے فوڈ سیفٹی آفیسر ثمر گوندل نے لاہور چڑیا گھر میں قائم کنٹین پر کارروائی کی۔

اس کنٹین پر شہریوں کو گندے پانی سے برتن دھو کر اشیا پیش کی جارہی تھیں٬ برتن دھونے کی جگہ بھی نامناسب تھی جب کہ کنٹین میں فروخت کرنے کیلئے رکھی گئی اشیا پر تاریخ زائدالمیعاد بھی درج نہیں پائی گئی انتظامیہ کے مطابق کنٹین مالکان کو 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ انہیں تین روزکی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی اصلاح کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :