تحر یک انصاف کا2نومبر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے سامنے آگاہی کیمپ

محمودالرشید ‘شفقت محمودسمیت دیگر کی شر کت‘عند لیب اورنبیلہ حاکم کی بھی پو لیس اہلکاروںمیں احتجاج میں شر کت کیلئے پمفلٹ تقسیم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کا2نومبر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے سامنے آگاہی کیمپ ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمودسمیت دیگر کی شر کت‘ تحر یک انصاف کی خاتون رکن عند لیب عباس اورنبیلہ حاکم علی خان پو لیس اہلکاروںمیں بھی احتجاج میں شر کت کیلئے پمفلٹ تقسیم کرتیں رہیں جبکہ کارکنان وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف اور تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے لگائے جانیوالے کیمپ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود‘ایم پی اے اسلم اقبال ٬ڈاکٹر یاسمین راشد ٬عندلیب عباس اور رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی خان سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے جو وہاں سے گزرنے والے افراد کو 2نومبر کے احتجاج میں شر کت کے حوالے سے دعوت دیتے رہے اس موقعہ پر میاں محمودالرشید اور شفقت محمودنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2نومبر کو (ن) لیگ کی تمام رکاوٹوں کو توڑ دیں گے اور عمران خان کی قیادت میں 2نومبر کو کر پشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا جائیگا اور ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو انکے انجام سے دوچار ہونے سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ایم پی اے اسلم اقبال ٬ڈاکٹر یاسمین راشد ٬عندلیب عباس سمیت دیگر کی شرکت نے کہا کہ حکومت مافیا کی شکل میں پاکستان پر مسلط ہے ‘عوام کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ جلسے کو کامیاب کریں اور کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑائیں۔