وزیر اعظم آئندہ ماہ بابا گورو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے٬ یہ جدید تقاضوں کے مطابق عالمی میعار کی درس گاہیں ہوں گی اور ان میں بیرون ممالک سے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی‘صد یق الفاروق

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:25

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بابا گورونانک انٹر نیشنل یونیورسٹی ننکانہ اور گندھارا یونیورسٹی ٹیکسلائ کے قیام کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق کی زیر صدارت منعقد ہوا ٬جس میں ہائر ایجوکشن کمیشن پنجاب پروفیسر نظام الدین ٬وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران٬ڈاکٹر جنید زیدی٬ سیکرٹری ایجو کیشن متروکہ املاک نسرین مہدی ٬بہا?الدین زکریایونیورسٹی کے نمائندوں ٬سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائش چانسلر محمد اکرم ٬ڈاکٹر مظہر سعید ٬ڈی جی پلاننگ اسلام آباد ٬طاہر امین ٬بورڈ ممبر جاوید قیصر ٬ کرنل ر مبشر جاوید ٬شاہدصدیقی ٬عائشہ حامد اور خالد علی ٬محمد اسحاق سمیت دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نومبر میں بابا گورو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے اوراس سلسلے میں انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ٬مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسکے ذریعے معیشت میں بھی بہتری آئے گی ایڈوائزی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ یونیورسٹیاں جدید تقاضوں کے مطابق عالمی میعار کی درس گاہیں ہوں گی اور ان میں بیرون ممالک سے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی ٬انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی ممبران نے تجویز دی ہے کہ گندھارا یونیورسٹی ٹیکسلائ کا نام تبدیل کر کے بدھا یونیورسٹی یا سدھارت یونیوسٹی رکھا جائے کیونکہ اس نام سے پہلے ہی کے پی کے میں یونیورسٹی موجود ہے۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں یونیورسٹی کے لوگو کے تعین کیا گیا۔ ان یونیورسٹیوں میں بابا گورو نانک ٬بابا فرید شکر گنج اور گوتھم بدھ پر ریسرچ کے لیے خصوصی شعبہ جات قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر رکھنے سمیت دیگر اہم امور پر فیصلے کیے گئے اور تمام تر انتظامی امور جلد نمٹانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :